Skip to main content

Posts

Showing posts with the label پیٹرولیم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔