حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
Comments
Post a Comment