فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیض آباد دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ،ادھر کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو گیا ہے ،فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد کراچی میں بھی مظاہرین مشتعل ہو گئے ہیں اور شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے ۔نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکا نے ایم اے جناح روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔ جس کے باعث مظاہرین کو منتشر کرانے کے لیے دھرنے کے اطراف مختلف تھانوں کی موبائلیں اور پولیس افسران واہلکار پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب تک دھرنے کے اطراف 6 پولیس موبائلیں اور پولیس اہلکار پہنچ چکے ہیں۔ دھرنے کی جگہ پر کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے واٹرکینن بھی پہنچادی گئی ہے۔ تاہم دھرنے کے شرکا نے پولیس کو پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Making Our Website Better for Urdu Preview!
Comments
Post a Comment