فیس بک صارفین کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب وہ آسانی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ریکور کر سکتے ہیں۔
فیس بک صارفین اکثر پاسورڈ بھول جاتے ہیں یا پھر ہیک ہونے کی صورت میں پریشان ہوجاتے ہیں تاہم فیس بک کمپنی نے 'فیس آئی ڈی' کی صورت میں اس کا حل نکال لیا ہے۔
فیس آئی ڈی فیچر کی مدد سے صارفین اپنا اکاؤنٹ اپنی ذاتی یا خفیہ معلومات فراہم کئے بغیر ری کور کرسکیں گے، یہ فیچر صرف صارف کی شکل کی شناخت کرے گا اور اکاؤنٹ کو بحال کردے گا۔
اس فیچر کو متعارف کرانے کا اہم مقصد صارفین کو فوراً ان کے اکاؤنٹ تک رسائی دینا ہے تاکہ وہ وقت ضائع کئے بغیر یا اپنے موبائل پر ویریفی کیشن کوڈ کا انتظار کئے بغیر استعمال کرسکیں۔
یہ فیچر اس صورت میں زیادہ مدد گار ثابت ہوگا جب صارف ایسی جگہ موجود ہوں جہاں موبائل نیٹ ورک کی مشکل کے باعث انہیں ویریفیکیشن کوڈ حاصل کرنے میں مشکل پیش ہو یا وہ اپنے اکاؤنٹ کو ریکور کرنے کی معلومات بھول چکے ہوں۔
یہ فیچر فیس بک اکاؤنٹ کے تحفظ کے لئے ایک نیا قدم بھی ہے تاہم اس سے حقیقی فیس بک اکاؤنٹ صارف کا پتہ چل جائے گا۔
Comments
Post a Comment